چوہدری شجاعت اور آصف زرداری کی اہم ملاقات

چوہدری شجاعت آصف زرداری

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم میٹنگ جاری ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین اور آصف زرداری ایک دوسرے کے ساتھ کچھ چیزیں شیئر کریں گے اور آئندہ کی حکمت عملی بھی تیار کی جارہی ہے۔ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ چوہدری سالک حسین اور شافع حسین بھی موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے