چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینیئر نائب صدر مقرر

چوہدری سالک حسین

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو مسلم لیگ ق کا سینیئر نائب صدر مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری سالک حسین کی تقرری کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے چوہدری سالک حسین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ جس کے بعد وہ اہم عہدے پر فائز ہوگئے ہیں۔

مسلم لیگ ق کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی مشاورت سے چوہدری سالک حسین کی سینیئر نائب صدر کے عہدے پر تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے