چور دروازے سے آنے والے ہم سے حساب مانگ رہے ہیں۔ مراد علی شاہ

مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے اب ہم سے حساب مانگ رہے ہیں۔ تین سال میں پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو کوئی فائدہ نہیں دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود سندھ حکومت عوام کے مسائل پر توجہ دیتی رہی ہے۔ پچھلے 3 سال میں وفاقی حکومت سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملا۔ آٹا، چاول، دال، چینی سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب نے 10 کروڑ نوکریاں دینے کا کہا تھا لیکن لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو بیروزگار کردیا‘۔سندھ کو پینے کے پانی سے محروم کردیا گیا ہے اور اب سندھ میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے نے بجلی، قبضہ مافیا اور اسٹریٹ کرائم کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور موقع پر متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے