چور دروازے اور ایمپائر کی انگلی پر چلنے والا شخص بات چیت پر یقین نہیں رکھتا۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ڈیل کی امید ختم ہونے پر اڈیالہ جیل کے قیدی نے مذاکرات ہی ختم کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری نے کہا ہے کہ این آر او کا متلاشی پی ٹی آئی کاسرٹیفائیڈ کرپٹ لیڈراور اسکا کرپٹ خاندان ہے، اس میں نوازشریف کا قصور نہیں۔ مریم نواز کو پنجاب کے لوگوں کی خدمت سے فرصت نہیں ہے۔ وہ آئے دن پنجاب کے عوام کے لئے انقلابی منصوبے لا رہی ہیں۔ مذاکرات کا بخار پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہی چڑھا تھا جو ڈیل نہ ملنے کی مایوسی کے بعد اتر چکا ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو نواز شریف نے نہیں کہا تھا 9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوتیں کرو۔بانی پی ٹی آئی کی پوری زندگی بیساکھیوں کے سہارے گزری ہے اور بیساکھیوں پر چلنے والا شخص کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔ جو شخص اپنے علاوہ کسی کو اہمیت نہیں دیتا ایسے شخص سے بات چیت کرنا بھی وقت کا ضیاع ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خود ہی کہتا تھا چوروں، ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کی جگہ جیل میں ہوتی ہے۔وقت کی ستم ظریفی دیکھیں آج 9 مئی کے دہشتگرد اور توشہ خانہ کے چور این آر او مانگنے کے لیے چور دروازے تلاش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے