لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ چند لوگ 9 مئی واقعے کو دوبارہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے ادویات کی اسٹوریج کے لیے گودام کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ اگر کسی نے 9 مئی کی طرح کا واقعہ دہرانے کی کوشش کی تو سخت ردعمل ہو گا، ہم نہیں چاہتے کہ 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ ہوں۔
واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، موبائل فون سروس کا بند کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا تھا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے اپنا فرض احسن طریقے سے ادا کیا، انتخابی نتائج پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔