چمن میں فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید

ایف سی

چمن (پاک صحافت) چمن میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ چمن کے علاقے کلی احمد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے گشت کرنے والے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان لیویز اہلکار کی سرکاری کلاشنکوف بھی لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے