چمن بارڈر کراسنگ پر افغان اہلکار کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری شہید

پاک افغان بارڈر

چمن (پاک صحافت) پاک افغان سرحد کی چمن بارڈر کراسنگ پر افغان اہلکار کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فرینڈشپ گیٹ پر تعینات افغان اہلکار نے پاکستان سے افغانستان جانے والوں پر فائرنگ کی ہے۔

افغان اہلکار نے پیدل جانے والوں پر بلااشتعال فائرنگ کی، فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 12 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ افغان حکام سے رابطہ کیا گیا ہے کہ مجرم کو پکڑ کر پاکستانی حکام کے حوالے کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے