کوئٹہ (پاک صحافت) سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ مجھے چاہے کرسی سے اتار دے پھر بھی نوکریاں نہیں بیچوں گا۔ بلوچستان کے لوگوں نے خود میرٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ لاہور سے کوئی پنجابی وزیراعلی نہیں آیا، ہم بلوچستان کے لوگ اس کے ذمہ دار ہیں، ہم تاریخ وہاں سے شروع کرتے ہیں جہاں سے آدھا سچ بتایا جاتا ہے۔ بلوچستان کے لوگوں نے خود میرٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ نوکریوں کی فروخت میں ملوث افراد کو کڑی سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بات کرنے سے معاملات ٹھیک ہوجائیں تو اس سے بڑی بات کیا ہوسکتی ہے، پاکستان کے قیام کی افغانستان نے مخالفت کی تھی، نوکریوں کی فروخت میں جو بھی ملوث ہے اس کو سزا دی جائے، ہم نے اپنے معاملات کو خود ٹھیک کرنا ہے، فاصلوں کو ڈائیلاگ اور گڈ گورننس سے کم کیا جاسکتا ہے۔ لیکن ایک فریق بات چیت کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔
سرفراز بگٹی نے لٹریچر فیسٹیول سے خطاب میں کہا کہ جس شخص نےماہرہ خان سےبدسلوکی کی ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔