کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے شجر کاری مہم کے دوران جاری بیان میں کہا ہے کہ چاہتے ہیں اسلام کا امن اور انسانیت کا پیغام دنیا میں پھیلے، ان کا کہنا تھا کہ اسلام وہ واحد مذہب ہے جو تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع باغ ابن قاسم میں کراچی میں دعوت اسلامی کی شجر کاری مہم میں شرکت کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ایڈمسنٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ شجر کاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹوز رداری کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم میں سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر بھی مہم میں تعاون کریں گے۔ اقلیتوں کے حقوق سے متعلق انہوں نے کہا کہ اسلام کا امن اور انسانیت کا پیغام دنیا میں پھیلے، اسلام واحد مذہب ہے جو تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔