اسلام آباد (پاک صحافت) پی ڈی ایم نے اہم اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ 23 مارچ کو اپوزیشن اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے رہنما اور کارکن اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ جس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق عشائیہ کے بعد اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی مشاورت کی گئی اور اس ضمن میں حکمت عملی سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات پر اہم فیصلے کیے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
Short Link
Copied