پی ڈی ایم کیجانب سے مہنگائی کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کی جانب سے ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی جبکہ پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر پی ڈی ایم آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں دو ہفتے کے لئے مظاہرے کا اعلان کرتے ہیں اور ہر ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ غریب آدمی خود کشیوں پر مجبور ہے جبکہ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں تحریک چلائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے