پی ڈی ایم کیجانب سے حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان

مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف احتجاجی جلسوں اور مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلا احتجاجی جلسہ سوات میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے سربراہی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاجی جلسوں کا خاکہ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلا احتجاجی جلسہ چار جولائی کو سوات میں ہوگا۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ 29 جولائی کو کراچی میں جلسہ ہوگا جبکہ 14 اگست کو اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت کی مبینہ کرپشن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کیا اور بتایا کہ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قانونی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے