حافظ حمداللہ

پی ڈی ایم کا سائفر کے معاملے پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سائفر کے معاملے پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سائفر اپوزیشن کے نہیں، پاکستان کے خلاف سازش تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ سائفر اپوزیشن کے نہیں، پاکستان کے خلاف سازش تھی۔ انہوں نے کہاکہ  اعظم خان کے اعتراف کے بعد ’میر جعفر‘ کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے، 4 سال پاکستان پر مسلط سیاسی دجال نے معیشت اور قومی مفادات سے غداری کی۔

واضح رہے کہ حافظ حمداللّٰہ نے مزید کہا ہے کہ غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹنے والا خود ہی غدار نکلا، سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ توڑنے کو آئین شکنی قرار دیا تھا، آئین شکن کی سزا آرٹیکل 6 ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی کہی ہوئی ایک ایک بات سچ نکلی، اسرائیلی ایجنٹ نے پاکستان کے خارجہ تعلقات تباہ کرنے کے لیے سائفر گھڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے