لاڑکانہ (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم عوام کی حقیقی آواز ہے اور اس وقت واحد پلیٹ فارم ہے جو عوامی حقوق کی بات کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے لاڑکانہ میں جمیعت علمائے اسلام کے زیر اہتمام شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی قیادت استعفوں کے حق میں ہے۔ اسمبلیوں میں نہ جانے کا مولانا فضل الرحمان کا مشورہ درست تھا۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی ادارے آئینی حدود سے باہر نکلتے ہیں تو مسائل پیدا ہوتے ہیں، ہر پارٹی کا مطالبہ ہے ملک کو آئین کے مطابق چلائیں۔ تمام مسائل کا حل آئین میں موجود ہے۔ شخصیات نہیں آئین کی بات کرتے ہیں۔
Short Link
Copied