پی ڈی ایم ضمنی نہیں بلکہ اکتوبر کا جنرل الیکشن لڑے گی۔ رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

لندن (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ضمنی نہیں بلکہ اکتوبر کا جنرل الیکشن لڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے لندن میں میڈیا ٹاک کے دوران کہا کہ  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ضمنی نہیں بلکہ اکتوبر کا جنرل الیکشن لڑے گی۔ عمران خان 35 حلقوں سے الیکشن لڑیں یا 70 سے اس مرتبہ عمران خان کا پٹہ کھول دیں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف سے پارٹی کے تنظیمی معاملات اور موجودہ سیاسی صورت حال پر رہنمائی لیں گے۔ انہوں نے کہا ن لیگ پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیلئے تیار ہے۔ مریم نواز پاکستان جارہی ہیں۔ ان کے پیچھے پیچھے نوازشریف پاکستان پہنچیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے