پی ڈی ایم

پی ڈی ایم اعلی قیادت نے صحافیوں سے مکمل یکجہتی کا اعلان کردیا

لاہور (پاک صحافت) پی ڈی ایم کی اعلی قیادت نے صحافیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اپوزیشن رہنماوں نے صحافی اسد طور اور ابصار عالم کی خیریت بھی دریافت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اعلی سطحی وفد نے گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے صحافی اسد طور اور ابصار عالم کے گھر پہنچ کر ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ اس دوران پی ڈی ایم قیادت نے صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

پی ڈی ایم کے وفد میں مریم نواز، مریم اورنگزیب، مولانا عبد الغفور حیدری، محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنما بھی شامل تھے۔ یاد رہے کہ تین دن قبل نامعلوم افراد نے صحافی اسد طور کے گھر میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ابصار عالم پر چند ہفتے قبل پارک میں چہل قدمی کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی تاہم خوش قسمتی سے اس حملے میں وہ معمولی زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے