پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری افتخار احمد بھنگو کامیاب

چوہدری افتخار احمد بھنگو

شیخوپورہ (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری افتخار احمد بھنگو نے کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 139 شیخوپورہ کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار 40 ہزار 829 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار ابوبکر شرقپوری 37 ہزار 712 ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ نشست میاں جلیل احمد شرقپوری کے استعفی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی، وہ 2018 ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ جبکہ ضمنی انتخاب میں ن لیگ اپنی سیٹ دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے