کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سیف اللہ پراچہ کراچی کی نجی اسپتال میں وفات پاگئے ہیں۔ مرحوم کا شمار پی پی کے بانی رہنماوں میں ہوتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے بانی و سینئر رہنما سیف اللہ پراچہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ کراچی کے نجی اسپتال میں ان کا علاج معالجہ چل رہا تھا جہاں آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔ مرحوم سیف اللہ پراچہ پیپلزپارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن تھے۔
سیف اللہ پراچہ نے اپنی زندگی میں پی پی کے لئے بے شمار خدمات انجام دی ہیں۔ سندھ اور کراچی میں ان کی سیاسی جدوجہد کافی طویل ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنماوں نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Short Link
Copied