پی پی رہنما اور ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی انتقال کرگئے

پیپلزپارٹی رہنما

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی حاجی ظفر علی خان لغاری انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم سابق وفاقی وزیر بھی وہ چکے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما، ذوالقفار علی بھٹو کے قریبی ساتھی اور سابق وفاقی وزیر حاجی ظفر علی خان لغاری آج انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم طویل مدت سے علیل اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ پی پی رہنما کی نماز جنازہ آج شام سندھ کے علاقے خیرپور ناتھن شاہ میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ مرحوم حاجی ظفر علی خان لغاری محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے اور سندھ سمیت ملکی سمیت میں ان کا بہت اہم کردار تھا۔ مرحوم وفاقی وزیر بھی رہ چکے تھے جبکہ پیپلزپارٹی کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے