کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں بحال کئے گئے ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنا عوام دشمنی کی واضح مثال ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کے دور میں ملازمتیں حاصل کرنے والے 20 ہزار لوگوں کو برطرف کردیا گیا ہے حالانکہ ان تمام افراد کو پارلیمنٹ کی جانب سے بحال کیا گیا تھا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی روزگار دلواتی ہے جبکہ میاں اور خان صاحب کے ادوار میں عوام کو روزگار سے محروم کیا جاتا ہے۔ جب امیر آدمی کے بجائے عام آدمی کو معاشی فوائد پہنچائے جائیں تو معیشت کو فائدہ ہوتا ہے جبکہ امیر آدمی فوائد لیکر خرچ کرنے کے بجائے محفوظ کرلیتا ہے جس سے معیشت کو فائدہ نہیں ہوتا ہے۔
Short Link
Copied