لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دوارب روپیہ خرچ کرکے لوگوں کو اسلام آباد لائی۔
تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ منزل پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد لاشیں گرانا ہے، دو ارب روپیہ خرچ کرکے لوگوں کو اسلام آباد لایا گیا، رینجرز کے اہلکاروں کو شہید کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2014 میں بانی پی ٹی آئی پوری سپورٹ کے ساتھ آئے تب بھی انہیں یہاں سے کچھ نہیں ملا تھا۔
Short Link
Copied