کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نیب قوانین میں ترمیم پر پی ٹی آئی کے اعتراضات سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں، جنہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے متنازع قانون سازی کی تھی، الیکشن قوانین پر الیکشن کمیشن کو بھی اعتراض تھا۔ خوشی ہے کہ قانون سازی میں کسی اسٹیک ہولڈر سے مشاورت نہیں کی، پیپلزپارٹی نیب قوانین پر 10، 12 سال سے اعتراض کررہی تھی۔
سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ ہم پر الزامات لگائے جاتے تھے کہ کیسز ختم کرنے کے لئے نیب ختم کررہے ہیں، پی ٹی آئی خود اقتدار میں آئی تو محسوس کیا کہ کئی قوانین غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا غلط استعمال کیا گیا، اگر ترمیم ہوئی ہے تو صحیح ہے۔
Short Link
Copied