لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے متعدد بڑے رہنماوں کی جانب سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے، آئندہ چند روز میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب زادہ افتخار احمد خان نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کے کئی رہنماء ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور پیپلزپارٹی کی قیادت جلد اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ ہم جنوبی پنجاب سے نئے چہرے سامنے لانے کی منصوبہ بندی رکھتے ہیں۔
پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کی ازسرنو تنظیم سازی آخری مراحل میں ہے اور آئندہ دنوں بہت سے نئے لوگ پارٹی کا حصہ بنیں گے۔ اس خطے میں پیپلزپارٹی کا وسیع ووٹ بینک موجود ہے اور قیادت ایسے لوگوں کو بطور امیدوار سامنے لانا چاہتی ہے جو پارٹی کے اس ووٹ بینک کو کیش کراسکیں۔