راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی چودھری ساجد محمود نے بھی پارٹی کو الوداع کہہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی چودھری ساجد محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے بعد میرا پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، پی ٹی آئی ورکرز سے معذرت خواہ ہوں پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔
ذرائع کے مطابق ساجد محمود کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، 9 مئی واقعات دلخراش ہیں جنہوں نے ملک کو ہلا کے رکھ دیا۔ عدلیہ سے اپیل کی کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے۔
مستقبل کی سیاست کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آگے سیاست کرنی ہے یا نہیں، اپنی برادری سے مشورہ کروں گا۔
Short Link
Copied