پشاور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے نیوز کانفرنس کررہا ہوں۔ عملی سیاست میں 2018 میں قدم رکھا۔ عوام کی خدمت کیلئے دہری شہریت چھوڑی، بدلے میں عزت چاہتا ہوں۔
ہشام اللہ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں یہ سوچ کر شمولیت اختیار کی کہ یہ آخری پارٹی ہوگی، میرا صبر اور غیرت اب جواب دے چکی ہے۔ عمران خان اور پارٹی کے کچھ لیڈر ریاست کو ٹکر دینے پر اتر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرنل شیر خان سمیت پاک فوج کے شہدا کے مجسموں اور تصاویر کی بے حرمتی کی گئی۔ تشدد کی حوصلہ افزائی کرنے والی پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا۔
Short Link
Copied