لاہور (پاک صحافت) تحریک انصاف کے ایک اور رکن پنجاب اسمبلی نے پرویز الہی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ق )کے ساتھ نہیں ہیں، اس لیے وہ چودھری پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔ جس کے بعد پرویز الہی کا ایک اور ووٹ کم ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایک اور رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے چوہدری پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔ جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا ایک اور ووٹ کم ہوگیا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی ممبر پنجاب اسمبلی عون ڈوگر نے بتایا ہے کہ مصروفیت کے باعث پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے ہیں۔