اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی 90 دن میں انتخابات کرانےکی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی 90 دن میں الیکشن کرانے کی درخواست پر اعتراضات عائد کر کے واپس کر دی ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔
اعتراضات میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کو آرٹیکل 248 کے مطابق درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا، درخواست میں نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثر ہوا۔ اس کے علاوہ درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے بیر سٹر علی ظفر کے توسط سے درخواست دائر کی تھی جس میں 90 روز میں انتخابات کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔
Short Link
Copied