اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی نیت صوبائی سرپرستی میں اسلام آباد پر قبضے کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق مصدق ملک نے کہا کہ احتجاج کے دوران عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت کی سرپرستی میں پی ٹی آئی کی نیت اسلام آباد پر قبضے کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلیے اسلام آباد میں کنٹینر لگائے، حکومت اچھا کام کررہی ہے یا نہیں کررہی اس کا فیصلہ عوام کریں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل بیٹھ کر معاملات حل کرلیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ روس سے تیل لینے کا ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا، بات چیت چل رہی ہے۔
Short Link
Copied