اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نرالی منطق یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ انکی جیت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی منطق یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ انکی جیت ہے۔
واضح رہے کہ جاری کردہ ٹوئٹ میں احسن اقبال لکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی قیادت الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سے اپنے حق میں جو دلیلیں دے رہی ہےان کا نچوڑ یہ ہے کہ عمران نیازی آئین و قانون چبائے، کھائے، توڑے یا پیروں سے مسلے وہ قانون سے بالاتر ہے۔
Short Link
Copied