اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو دھوکہ دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا نعرہ ہے ٹرمپ بانی کو جیل سےنکالیں گے، ٹرمپ نےریاست سےبات کرنی ہے بانی ان کی پھوپھو کا لڑکا نہیں۔ تحریک انصاف کے قول و فعل میں تضاد ہے، ہم نے عدلیہ آزاد کروائی ہے، یہ دو بوتل پکڑے جانے پر سوموٹو لے لیتے تھے، جس دن دل کرتا تھا اپنی مرضی سے آئین کی تشریح کرتے تھے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا اپنی گفتگو کے دوران عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو عدالت میں گڈ ٹو سی یو کہا جاتا تھا پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی کو دھوکہ دے رہی ہے۔
طلال چودھری نے وزیراعلی خیبرپختونخوا پر بھی تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور سے پوچھا جائے ان کا پشاور سے امیدوار کیسے ہارا؟ وہ بتائیں انہیں وزارت اعلی کا منصب کیسے ملا؟۔
ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی والے آئینی ترمیم پر ساتھ تھے لیکن عمران خان سے ڈرتے تھے، پارلیمنٹ کو جعلی کہنے والے گرفتاری کے وقت اسی میں چھپ گئے۔