عطا تارڑ

پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ ریاست کو نقصان پہنچانے کے گرد گھومتی رہی۔ عطاء تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ ریاست کو نقصان پہنچانے کے گرد گھومتی رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار کے سرغنہ نے بالآخر نو مئی کی منصوبہ سازی کا اعتراف جرم کرلیا ہے، بانی ٹی آئی نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی۔ نو مئی کو دو سو سے زائد فوجی تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملے کیے گئے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کورکمانڈر ہاؤس کے باہر نیازی خاندان کے لوگ موجود تھے جو مظاہرین کو ہدایات دیتے رہے۔ زمان پارک دہشتگردوں کا تربیتی ہیڈ کوارٹرز بنا رہا جہاں پیٹرول بم تیار کیے جاتے تھے۔ آئی ایم ایف کو خط اور سائفر لہرانے کی سازش سے لے کر شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی اور بانی پی ٹی آئی نے ہر وہ کام کیا جو ملک دشمن بھی نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے