پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں ویلکم کریں گے۔ رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں ویلکم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے استعفے واپس لینے ہوں گے۔ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو ویلکم کریں گے، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ اسمبلی میں واپس آئیں، سیاستدان بنیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی واپس آئے تو اسپیکر ان کے استعفے واپس دے سکتے ہیں، یہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی مہم چلا رہے ہیں، پنجاب میں بھرپور الیکشن لڑیں گے۔ خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے