پی ٹی آئی کا چیف جسٹس فائز سے کیس نہ سننے کا مطالبہ قابلِ مذمت ہے، پاکستان بار کونسل

(پاک صحافت) پاکستان بار کونسل نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ سے الگ ہونے کے مطالبے کی مذمت کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے کیس نہ سننے کا مطالبہ قابلِ مذمت ہے۔ پاکستان بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے۔ اعلامیے میں پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ بینچ کی تشکیل اب چیف جسٹس کے بجائے ججز کمیٹی کرتی ہے۔

پاکستان بار کونسل نے اعلامیے میں مزید کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ایک ایماندار اور قابل جج ہیں۔ اعلامیے میں پاکستان بار کونسل کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وکلاء برادری چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سمیت پوری عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے