مصطفی نواز کھوکھر

پی ٹی آئی کا آج کا 1971ء سے موازنہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

(پاک صحافت) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا آج کے سیاسی حالات کا 1971ء سے موازنہ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ شیخ مجیب آر ٹی ایس کی ناکامی سے مستفید ہوئے نہ اُن کی سیاست مخالفین اور میڈیا کو رگڑا لگانے کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ دورِ حاضر میں پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام سہنا پڑا ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی انتقام سہنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنی تاریخ بھی بھول جائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج بھی مسئلہ صرف سنگدل محبوب کی بے رُخی کا ہی تو ہے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا تھا کہ شیخ مجیب الرحمٰن غدارِ وطن نہیں تھے، انہوں نے جائز طریقے سے الیکشن جیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے شیخ مجیب الرحمٰن کو حکومت نہ دے کر زیادتی کی گئی تھی، اگر کوئی پاکستان توڑنے کا بوجھ جنرل یحییٰ پر ڈالنے کے بجائے مجیب الرحمٰن پر ڈالتا ہے تو پاکستان اور سچائی کے ساتھ زیادتی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے