پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مولانا سے ملاقات بانی کی ہدایت پر آئین کے تحفظ کیلئے ہوئی، جو سیاسی جماعتیں آئین کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا چاہتی ہیں انہیں دعوت دیتے ہیں، آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے تمام سیاسی رہنماؤں سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام جمہوری قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، مولانا فضل الرحمان نے مزید نشست کرنے کا وعدہ کیا ہے، حکومت سے مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوگیا، حکومت سے اب مذاکرات کا کوئی چانس نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر ہم اکٹھے ہو جاتے ہیں تو اس پر بھی مقدمہ درج کر لیا جاتا ہے، ہم سب نے مل کر آئین کو بچانا ہے، سندھ میں بھی سیاسی جماعتوں کے پاس جائیں گے، ہم پُرامید ہیں پوری قوم ہمارا ساتھ دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے