پی ٹی آئی والے لاشیں ڈھونڈتے آرہے تھے، ان کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور (پاک صحافت) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی والے لاشیں ڈھونڈتے آرہے تھے، ان کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک صوبہ ریاستی مشینری استعمال کرکے وفاق پر چڑھائی کرتا ہے، سیاست اور اختلاف رائے کے نام پر جلاؤ گھیراؤ کوئی سیاسی حق نہیں، سیاست افراتفری کا نام نہیں، یہ لاشوں کے متلاشی ہیں۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ہتھیار کے استعمال کا حق صرف ریاست کے پاس ہے، اگر کوئی اور اس حق کو استعمال کرے گا تو وہ شرپسندی اور دہشتگردی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے