پی ٹی آئی والے بانی کے جیل میں ہونے سے خوش ہیں، فیصل واؤڈا

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے بانی کے جیل میں ہونے سے خوش ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کا مذاکرات میں ہدف ایک تھا کہ بانئ پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا جائے، اب یہ حکومت کو چلنے دیں گے۔

فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کو ویسے ہی چلنے دیں گے جیسے پہلے دن سے چلنے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ن لیگ سرکار کی ضمانتی ہے، یہ ساری ترامیم میں ان کے ساتھ رہے، ان میں سے کوئی جیل نہیں گیا، خوش ہیں بانئ پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا کا مزید کہنا ہے کہ سزا والے دن ان کو پریشانی اور افسوس ہوا، کوئی احتجاج کیا گیا، ان لوگوں کو ڈرامہ کرنا ہے۔ فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ کے پی میں آدھے سے زیادہ ان کی لیڈر شپ موجود ہے، دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان کی پختونخوا میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صوبہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے