فیصل آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے نوجوانوں کو مخالف سیاست دانوں کو گالیاں نکالنا سکھایا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک میں خدمت کا سفر جاری رہتا تو پاکستان بڑی معیشتوں میں شامل ہوتا۔ نوجوان نسل کو مخالف سیاست دانوں کو گالیاں نکالنا سکھایا گیا، ملک سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا، اوئے، توئے، گالی گلوچ، افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، فیک نیوز سے نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا۔
رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، خیبرپختونخوا حکومت نے تین دفعہ اسلام آباد پر حملہ کیا، ڈی چوک پر پٹھان کھڑے تھے، علی امین گنڈا، بشری بی بی بھاگ گئے، کارکنوں کے قتل عام کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
مشیر وزیرعظم نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور بشری بی بی نے کارکنوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا، 2017 کے بعد ملک میں گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا گیا، یہ آج بھی احتجاج اور افراتفری کی سیاست جاری رکھے ہوئے ہیں۔