پی ٹی آئی نے دس، بارہ سال سے ملک کی سیاست کو نقصان پہنچایا۔ رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دس، بارہ سال سے ملک کی سیاست کو نقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کمیٹی میں آتے تو ہم چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دیتے، ہمیں کیا ان کی ہدایت پر عمل کرنا تھا؟۔ اُن کی حکومت آر ٹی ایس بٹھا کر لائی گئی تھی، اپنی حکومت میں انہوں نے جوڈیشل کمیشن منع کر کے پارلیمانی کمیشن کا کہا تھا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال میں کوئی بھی جج کو کمیشن کے قریب نہیں آنا تھا، سیاست دان بیٹھتے ہیں تو حل نکلتا ہے۔ اگر یہ سڑکوں پر ہوں گے، قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون راستہ لے گا، سڑک پر مسئلہ حل کرنا ہے تو پھر سڑک پر آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری سسٹم میں مسائل میز پر حل ہوتے ہیں، یہ چوتھی بار آنا چاہتے ہیں تو آجائیں۔ ان کا حال یہ ہے کوئی بات سنا دیتا ہے تو اس پر ان کے دو دن گزر جاتے ہیں۔ ان کی سوچ اور انداز احمقانہ ہے، موجودہ اسٹیشلمنٹ ان کے ساتھ کوئی ڈائیلاگ نہیں کرے گی۔ آج یہ بھاگے تو کل نہیں تو پرسوں آنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے