اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تھوڑی عجلت سے کام لیا ہے، تھوڑی جلد بازی کی ہے، ایسا جائز بہانہ ہی ڈھونڈ لیتے کہ لگتا ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے مطالبات کے جواب میں ہمارا جواب آنا تھا، پی ٹی آئی کے مطالبات کے جواب کیلئے سیر حاصل گفتگو کی گئی تھی۔ ضروری نہیں کمیشن بنے، غور ہو رہا تھا کہ کوئی درمیانی راستہ نکل آئے، درمیانی راستے پر غور ہو رہا تھا کہ کمیشن کے بجائے کمیٹی بنا دیں، انہوں نے بدنیتی پر مبنی عجلت میں فیصلہ کیا، بغیر وجہ مذاکرات ختم کیے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ جواب کا انتظار کرنا ڈیڈ لائن تک لازم تھا، اب ذمہ داری پی ٹی آئی پر ہے، حامد رضا کے گھر یا مدرسے پر چھاپے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے رابطہ کیا جاتا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا اثر کم کرنے کیلئے رخ موڑا جا رہا ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس پر اتنے شواہد ہونے کے باوجود معاملے کا رخ موڑنا افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ون ہائیڈ پارک کی خرید و فروخت کو این سی اے نے کلین چٹ دی، بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف ملاقات سے حکومت پریشان قطعاً نہیں۔