اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لی جانے والی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے، قوم عمران خان کی حقیقت کو جاننا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن سے فوری فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بال ٹمپرنگ، فنڈ ٹمپرنگ اور سیاسی ٹمپرنگ کی۔ استفسار کیا کہ دوسروں سے منی ٹریل مانگنے والا عمران خان اپنی منی ٹریل دینے سے کیوں گھبراتا ہے؟۔
احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ فنانشل ٹائمز میں عمران خان کی اربوں روپے کی منی لانڈرنگ بےنقاب ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری طور پر سنائے۔
Short Link
Copied