عرفان صدیقی

پی ٹی آئی فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی سیاست کررہی ہے۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی سیاست کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 4 سال وزیراعظم رہے لیکن حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کھول کر نہ دیکھی۔ آج کل بانی چیئرمین بدنیتی کی بنیاد پر حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا معاملہ اٹھا رہے ہیں۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی خود شیخ مجیب الرحمان اور آرمی چیف کو یحیی خان کہہ رہے ہیں، اگر ایسا ہے تو بتائیں کہ آج کی مکتی باہنی کون ہے؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی کردار ادا کرنے کے بجائے قومی سلامتی کی حدود کو عبور کر جاتی ہے، پی ٹی آئی کے لیڈروں کے بیانات تصدیق ہیں کہ وہ 9 مئی پر ہی کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے