اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف غیر ملکی مہمانوں کی اسلام آباد آمد پر ہی کیوں احتجاج کرتی ہے؟۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بار بار تحریک انصاف ایسے وقت پر احتجاج کی کال کیوں دیتی ہے؟ ایس سی او کانفرنس یا بیلا روس کے صدر کا دورہ ہو، پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کرتی ہے، سیاسی احتجاج ملک کی عزت اور وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ بیلاروس کے صدر کا کل دورہ شروع ہورہا ہے، اس سلسلے میں ان کے وزراء اور اہم کاروباری شخصیات کی اسلام آباد آج آمد ہے لیکن پی ٹی آئی نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دے دی۔
Short Link
Copied