ایاز صادق

پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے دروازے کھلے، منت کرنے کو بھی تیار ہیں۔ سپیکر ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں، منت کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 18 ویں سپیکرز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکرز کانفرنس کے انعقاد پر تمام سٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں، سپیکرز کانفرنس میں شرکت ہم سب کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران سب کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا، سپیکر ایوان کے تقدس کا محافظ ہوتا ہے، ملک میں سیاسی تقسیم کے خاتمے کیلئے سپیکرز کردار ادا کریں، ہمیں اپنی اپنی اسمبلیوں کو مزید فعال بنانا ہوگا، ہم نے حکومت اور اپوزیشن ارکان کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ سپیکرز کانفرنس کی تجاویز اور اصلاحات کو مانیٹر کیا جائے گا، انسداد دہشتگردی کیلئے مل کر کام کریں گے، پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے جب بھی ضرورت پڑی جاری کیے جائیں گے، جمہوری روایات اور اقدار کی پاسداری ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 30 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے