کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا بہانہ بنا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب بھی الیکشن لڑ رہی ہے، ریٹائرمنٹ فائل نہیں کی۔ پی ٹی آئی والوں نے ریٹائرمنٹ فائل کرنے کے بجائے صرف پریس کانفرنس کی۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس بیان بازی اور کہانی سے زیادہ کچھ نہیں، وہ کسی بھی قیمت پر ریٹائرمنٹ کے کاغذات جمع نہیں کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں بے امنی اور بے بنیاد الزامات کی سیاست چاہتے ہیں۔ حقائق کی جانچ پڑتال کرکے پی ٹی آئی کے دوہرے معیار کو جانچا جاسکتا ہے۔
Short Link
Copied