اسلام آباد (پاک صحافت) فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ امریکی سی آئی اے کے اہلکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ امریکی سی آئی اے کے اہلکار جبران ریاض ہیں جبکہ ڈپٹی ہیڈ عمران ہے ،پی ٹی آئی ہاں کرے یا نہ یہ پھنسیں گے۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا ہے کہ دونو ں سی آئی اے کے اہلکار مذہبی مشکوک گروہ سے بھی تعلق رکھتے ہیں، دونوں بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے سوشل میڈیا پر چیزیں چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی طرح 27 مئی بھی دردناک ہے، بانی پی ٹی آئی ٹوئٹ معاملے میں پھنس گئے ہیں، سوشل میڈیا پر بلندیوں پر پہنچانے والا جبران ریاض تباہی کا باعث بن گیا۔
Short Link
Copied