عمرکوٹ (پاک صحافت) تحریک انصاف سندھ کے متعدد رہنماوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی جس میں پی پی رہنماوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق گاؤں کھارڑو سید میں صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ، پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی پونجو مل بھیل کی موجودگی میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما دھرم داس نربھانی، عبدالستار کھوسہ، اور پی ٹی آئی کے رسول اعجاز پلی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس دوران پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ کی عوام کی خدمت کررہی ہے اور انشاءاللہ بہت جلد پیپلزپارٹی سندھ کے ساتھ مرکز میں بھی اقتدار میں آئے گی۔ ایم این اے نواب یوسف تالپور کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ عمرکوٹ ضلع سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کلین سویپ کریں گی۔