اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف کے رہنما مجاہد علی کے خلاف پارلیمان میں عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین کمیٹی پارلیمانی امور مجاہد علی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے۔ جس کے بعد وہ چیئرمین کے عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں اور ناراض اتحادی ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ مل گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی ابوبکر بلامقابلہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور منتخب ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کمیٹی پارلیمانی امور مجاہد علی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، مجاہد علی کے خلاف تحریک عدم اعتماد منحرف رکن نزہت پٹھان نے پیش کی۔
Short Link
Copied