پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے بیانات سے خوش نہیں۔ مصدق ملک

مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے بیانات سے خوش نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت مصدق ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی مستعفی ہوجائے تو معاملہ خود بخود الیکشن کی طرف چلا جائے گا۔ لیکن یہ جھوٹ کی بنیاد پر عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھی پی ٹی آئی کی کچھ نمائندگی ہے یہ وہاں سے بھی استعفیٰ دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ خبریں مل رہی ہیں کچھ ٹاپ لیڈر عمران خان کے بیانات سے خوش نہیں، پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ بات ہو رہی ہے، نہیں بھی ہو رہی، یہی تو محلاتی سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے آپ کی حکومت ختم کی تو امریکا میں لابی کس بات کی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے