پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی جائیداد ضبط کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ زلفی بخاری عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کے بجائےجان بوجھ کر رو پوش ہوگئے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے درخواست میں کہا کہ مسلسل عدم حاضری پر زلفی بخاری کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ زلفی بخاری کی اسلام آباد میں سات کینال اور اٹک میں 1300 کینال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے، زلفی بخاری نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے شریک ملزم ہیں لیکن مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے انہیں اشتہاری ملزم قرار دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے